ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا بحران: راجستھان میں مریضوں سے زیادہ وصولی کی تو خیر نہیں! وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی سخت ہدایات

کورونا بحران: راجستھان میں مریضوں سے زیادہ وصولی کی تو خیر نہیں! وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی سخت ہدایات

Wed, 26 May 2021 11:27:44    S.O. News Service

جے پور،26؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے نجی اسپتالوں، لیبز اور دوا کی دکانوں کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج معالجے اور جانچ میں طے شدہ شرحوں سے زیادہ رقم کی وصولی کے معاملے پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اشوک گہلوت منگل کی شام ریاست میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا متاثرین کے مفادات کے لئے پوری طرح حساس ہے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا سے موت ہونے پر لاش کے ٹرانسپورٹ اور احترام کے ساتھ مفت آخری رسومات کے انتظامات کیے ہیں ، اس پر نچلی سطح تک عمل کرنا اور نگرانی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے میڈیکل اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریاست میں کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی تیار کریں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ طبی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ تیسری لہر میں بچے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں اس کے انتظام میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی ہوگی۔ اس کے لئے ، دیگر ممالک اور ریاستوں کے کی جانبے سے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیں۔


Share: